![]() |
All records of petroleum product prices were broken |
Islamabad: All the records of the prices of petroleum products were broken, citizens were forced to buy the most expensive petrol and diesel in the country's history this year. Under International Monetary Fund (IMF) conditions, a levy of Rs 60 per liter of petrol and diesel was imposed for the first time in the country's history.
This year, the prices of petroleum products increased by 116 rupees 58 paise, while the levy on petroleum products was increased by 30 rupees per liter. The levy on diesel 30 and petrol was increased by 10 rupees. 60 per litre, a levy is levied at the rate of Rs.60.
The prices of petrol and diesel reached the highest level in the country's history on September 16 this year under the caretaker government when the price of petrol rose to the highest of Rs 331 38 paise per liter and the price of diesel rose to the highest of Rs 329 18 paise per litre.
However, from October 1, 2023, the trend of reduction in the prices of petroleum products started, as a result of which, in the last 3 months, petrol became cheaper by 64 rupees 4 paise and diesel by 52 rupees 99 paise. At the beginning of this year, the price of petrol per liter was 214 rupees 80 paise and The price of diesel per liter was Rs 227 80 paise while at the end of 2023 the price of petrol per liter was Rs 267 34 paise and the price of high speed diesel was Rs 276 19 paise per liter.
Currently, the levy-margin-duties-tax per liter of petrol is Rs.97 8 paise, while the portion of levy-margin-duties and tax per liter of diesel is Rs.97 4 paise.
اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، شہری رواں برس ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبور رہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے لیوی عائد کی گئی، اس سال پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 116 روپے 58 پیسے تک مہنگی ہوئیں۔
اس سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سال 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سےزیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسےہوگئی تھی۔
تاہم یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسےاور ڈیزل 52 روپے 99 پیسےسستاہوا۔اس سال کےآغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی جبکہ سال2023کے اختتام پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت267 روپے 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی۔
اس وقت پیٹرول کے فی لیٹر میں لیوی-مارجن-ڈیوٹیز-ٹیکس97 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کے فی لیٹر قیمت میں لیوی-مارجن-ڈیوٹیز اور ٹیکس کا حصہ 97 روپے 4 پیسے بنتا ہے۔