![]() |
The World Health Organization says that the new variant of the corona virus, JN1, is rapidly spreading in 41 countries, including the United States, India, China, Singapore, the United Kingdom, Sweden, France and Canada. The World Health Organization has warned and advised to be especially careful.
JN1 is the version of SARS-CoV that became a global pandemic four years ago. It was first discovered in the US in September. The World Health Organization says that the spread of JN1 is high.
JN1 evolved from the recently discovered covid variant BA 2.86, which itself was a variant of Omicron itself. Lait Abu Raddad, a professor of healthcare policy and research at Weill Cornell Medicine in Qatar, says that the new variant of Corona is very different from the variants that came before it, which suggests that the virus is still going through evolutionary stages.
Experts say that each virus has its own characteristic of infecting cells and certain specific symptoms must appear. Different variants of any virus vary greatly in severity and ability to spread.
As of December 8, 15 to 29 cases of coronavirus in the United States have been linked to JN1. The American news agency has said that the cases of corona virus continue to increase due to unusual turbulence on the arrival of the new year. In the beginning of this month, the case of JN One came to light in the Indian state of Kerala. Many states have now advised people to wear masks when they step out of the house.
Experts have said that this new variant of Corona can also be a result of special weather conditions, but people should show extraordinary caution to prevent its spread.
The World Health Organization says that to prevent JN1, maintain social distance along with the use of masks. The agency said that cases are definitely increasing, but this new variant does not appear to be more severe and dangerous so far. People suffering from colds, flu and respiratory diseases have been advised by experts to be especially careful.
According to the Centers for Disease Control and Prevention (CDC) in the United States, like other types of COVID-19, symptoms will vary based on a person's immune system and overall health.
The prominent symptoms of JN1 include fever, chills, cough, fatigue and body aches.
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون تیزی سے امریکہ، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جے این ون کے پھیلا پھیلنے کی رفتار زیادہ ہے۔
جے این ون حال ہی میں دریافت ہونے والے کووڈ ویریئنٹ BA 2.86 سے پھیلا ہے جو خود بھی اومیکرون ہی کا ایک ویریئنٹ تھا۔ قطر کے ویل کارنیل میڈیسن کے پروفیسر آف ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ ریسرچ لیت ابو رداد کہتے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اس سے پہلے آنے والے ویریئنٹس سے بہت مختلف ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب تک ارتقائی مراحل سے گزر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وائرس میں خلیوں کو متاثر کرنے کی اپنی خصوصیت ہوتی ہے اور چند ایک خصوصی علامات ضرور ظاہر ہوتی ہیں۔ کسی بھی وائرس کے مختلف ویئرئنٹ شدت اور پھیلنے کی صلاحیت کے حوالے سے خاصے مختلف ہوتے ہیں۔
8 دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 15 تا 29 کیسز کا تعلق جے این ون سے ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ نئے سال کی آمد پر غیر معمولی گہما گہمی کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہی ہے۔ ماہِ رواں کے اوائل میں بھارتی ریاست کیرالا میں جے این ون کا کیس سامنے آیا۔ اب کئی ریاستوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں تو ماسک لگائیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا کا یہ نیا ویریئنٹ خاص موسمی حالات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے تاہم عوام کو غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ اس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جے این ون سے بچاؤکے لیے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ ادارے کی جانب سے کہاگیا کہ کیسز ضرور بڑھ رہے ہیں تاہم یہ نیا ویریئنٹ اب تک زیادہ شدید اور خطرناک قرار نہیں ظاہر ہو رہا۔ نزلہ، زکام اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ماہرین نے خاص طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریاستہائے متحدہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (CDC)کے مطابق، COVID-19 کی دیگر اقسام کی طرح، علامات ایک شخص کی قوت مدافعت اور مجموعی صحت کی بنیاد پر مختلف ہوں گی۔
جے این ون کی نمایاں علامات میں بخار، سردی، کھانسی، تھکن اور جسم میں درد شامل ہیں۔