The sun is no longer needed to generate solar power
Stockholm (Monitoring Desk) A new 'indoor' solar sheet has been developed to replace solar panels, which will not require sunlight or batteries for backup. News website 'ProPakistani' According to this, a solar sheet manufacturing factory is also working in the suburbs of Stockholm, the capital of Sweden, where a solar sheet worth thousands of euros is being produced every 6 seconds.
The name of this factory is 'Exeger', the founder of which is a man named Guvini Fili. Guvini Felli was working on finding an alternative to solar panels for Sweden's overcast climate and eventually succeeded in creating this indoor solar sheet, which can generate electricity from any kind of light. .
Speaking to the British newspaper The Independent, Guvini Fili says that this solar sheet is capable of generating electricity from sunlight, moonlight and even candlelight. This invention of ours will prove to be very useful in ending the energy crisis at the international level and in dealing with the threats to the environment.
سولر بجلی بنانے کے لیے اب سورج کی ضرورت نہیں رہی
سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سولر پینلز کی جگہ ایک نئی ’اِن ڈور‘ سولر شیٹ تیار کر لی گئی ہے، جسے نہ سورج کی روشنی کی ضرورت ہو گی اور نہ بیک اپ کے لیے بیٹری کی ضرورت پڑے گی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ سولر شیٹس بنانے والی ایک فیکٹری سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں بھی کام کر رہی ہے جہاں ہر 6سیکنڈ میں ہزاروں یورو مالیت کی ایک سولر شیٹ تیار ہورہی ہے۔
اس فیکٹری کا نام ’Exeger‘ ہے جس کے بانی گووینی فیلی نامی شخص ہیں۔ گووینی فیلی سویڈن کے ہمہ وقت ابر آلود رہنے والے موسم کے لحاظ سے سولر پینلز کا متبادل تلاش کرنے پر کام کر رہے تھے اور بالآخر وہ یہ اِن ڈور سولر شیٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جو کسی بھی طرح کی روشنی سے بجلی بنا سکتی ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گووینی فیلی کا کہنا ہے کہ یہ سولر شیٹ سورج کی روشنی سے، چاند کی روشنی سے اور حتیٰ کہ موم بتی کی روشنی سے بھی بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری یہ ایجاد بین الاقوامی سطح پر انرجی بحران کے خاتمے اور ماحولیات کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں انتہائی مفید ثابت ہو گی